• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہائوس چیف آف اسٹاف جان کیلی کے استعفے کا امکان، ٹرمپ کو بے وقوف کہا تھا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی مبینہ طور پر استعفیٰ دینے والے ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ کیلی کے استعفے کے حوالے سے افواہیں گزشتہ ماہ ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد سے گردش کر رہی ہیں۔ امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹرمپ اور کیلی کے درمیان تعلقات میں تعطل آ چکا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت بند کر دی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جان کیلی نے ٹرمپ کو گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری کرسٹن نیلسن کو عہدے سے فارغ کرنے سے روکا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ نیلسن اور کیلی دونوں کو فارغ کیے جانے کا امکان تھا لیکن اب تک دونوں عہدے پر قائم ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے ذرائع کے مطابق، کیلی نے وائٹ ہائوس کو ناقابل برداشت مقامِ کار (Miserable Workplace) جبکہ ٹرمپ کو بے لگام بے وقوف (Unhinged Idiot) کہا تھا۔

تازہ ترین