• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں ترمیم ہوسکتی ہے ‘رضاربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ وزرائے اعلیٰ کو سینیٹ کا رکن بنایاجائے‘ہر ادارہ دوسرے ادارے کی آئینی حدود میں مداخلت کر رہا ہے‘ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے‘ پارلیمنٹ مفلوج ہوگئی ہے‘حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت نہیں‘ لگتا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کراکرعمران خان کو دوبارہ اکثریت دلائی جائے گی‘وزیراعظم کوکن عوامل نے نئے لیکشن پرمجبورکیا ہے ‘اٹھارویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں کہ ترمیم نہ ہوسکے لیکن اسے رول بیک کیا گیا تو وفاق کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ رضاربانی نے کہاکہ روپے کی قدرمیں کمی آئی ایم ایف کے دبا پرتو نہیں ہورہی ‘صورتحال برقراررہی تو خدشہ ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ میں نہ چلاجائے۔

تازہ ترین