• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف پیشیاں بھگت رہے تھے سعد رفیق پیراگون بنا رہے تھے،فیاض چوہان

لاہور( نمائندہ جنگ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف ہتھکڑی پہنے پیشیاں بھگت رہے تھے، لوہے کے چنے مشرف سے ڈیل کررہے تھے ،پیراگون بنا رہے تھے۔ پچھلے 18 سال سے ہم ان سے سن رہے ہیں کہ ہم نے جمہوریت کے لیے یہ قربانیاں دیں، یہ کیا وہ کیا، ہم فوجی آمریت سے ٹکرائے، لیکن سچ یہ ہے کہ سعد رفیق اس وقت پرویز مشرف کی حکومت کے ساتھ ڈیل کر کے میلے لوٹ رہے تھے۔ لوہے کے چنے، بمبینو والی سرکار چاہتی ہے پاکستان میں احتساب والی سرکار نہ ہو، شاہد خاقان عباسی اڈیالہ جیل جانے یا نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی تیاری کریں۔ سعد رفیق نے عمران خان سے کہا مجھے پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل بنائیں تو میں مسلم لیگ ن چھوڑ دوں گا۔
تازہ ترین