• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جوانوں کی آدھی تعداد کے قریبی خاندانی افراد جیل کاٹ چکے، رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جوانوں کی آدھی تعداد کے قریبی خاندانی افراد جیل یا قید کاٹ چکے ہیں۔ ایف ڈبلیو ڈی نامی گروپ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سات میں سے ایک جوان کا قریبی خاندانی فرد ایک سال یا اس سے زائد کا عرصہ قید میں گزار چکا ہے جبکہ ہر 34 میں سے ایک جوان کا قریبی خاندانی فرد 10 سال یا اس سے بھی زائد کا عرصہ جیل میں گزار چکا ہے۔ رپورٹ میں قریبی خاندانی فرد کی تعریف ماں یا باپ، بچہ، بہن یا بھائی وغیرہ کے طور پر کی گئی ہے۔
تازہ ترین