فرانس میں آج یلو ویسٹ موومنٹ کے تحت پُرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پیرس میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں ایفل ٹاور اور شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر، کیفے اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن بھی نہیں کھلیں گے۔
درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پیرس پہنچادی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار پولیس اہل کار تعینات کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا، یورپی ممالک، ترکی، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔