• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد، اسد شفیق اور میرحمزہ کراچی پہنچ گئے

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور میرحمزہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی غیر ملکی ایئرلائن کی پر وازای کے 604 سے کراچی پہنچے ہیں۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا لیکن مواقع ملنے کے باوجود میچ نہ جیت سکے۔ نیوزی لینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سیریز میں کافی چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں۔

واضح رہے کہ کل غیر ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نہ صرف نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارا بلکہ سیریز بھی دو ایک سے گنوا دی۔

فیصلہ کن ٹیسٹ میں 280 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ہار سے بچنے کےلیے پوری ٹیم 79 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

یہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں 49 سال میں پہلی شکست ہے۔

تازہ ترین