سابق وزیرخارجہ کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر بھی چپ نہ رہے اور ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا ، انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔
ٹلرسن کی اس تنقید پر ٹرمپ نے بھی فوری ٹوئٹ داغ دیےاور بولے کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی ، وہ احمق اور کاہل انسان تھے ، جبکہ مائیک پومپیو زبردست کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور ٹلرسن سے پسِ پردہ نوک جھوک اور اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔