چین میں شدید ترین برف باری کے دلکش مناظر نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ۔
چینی صوبوں یونان ، جیانگسو،اَن ہوئی ،شیان ژی ،جیانگ ژی اور سینٹرل چین کے علاقے جاڑے کے رنگ میں رنگے دکھائی دیئے جہاں درخت پودے ، راہداریاں، گھر ، پہاڑ یہاں تک کہ پورا منظر ہی برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی دیئے ۔
ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتے سینٹرل چین کا بڑا علاقہ اپنی دلکش کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے اوربرف باری کی وجہ سے درخت ، پہاڑ، سڑکیں ،پُل، پھول ، ٹہنیاں اور چھتیں ہر جانب برف کی موٹی رہہ جمی دکھائی دیتی ہے ۔