• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جاپہنچا


جنوبی کوریاکے دارالحکومت سیؤل کےCOEX ایکوریم میں ایک منفرد شو کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس ایکوریم میں آنے والے مہمانوں کو لطف اندوز کرنے کیلئے سانتا کلاز ڈائیونگ سوٹ پہن کر جل پری ، ننھی مچھلیوں،شارکس اور اسٹنگ ریز کیساتھ سوئمنگ کرنے اُنکے ٹینک میں اُتر جاتا ہے۔

شارک اور دیگر مچھلیوں کیساتھ تیراکی کرتا،اسٹنگ ریز کو دانہ کھلاتا اور ٹینک میں سے ننھے بچوں کو ہاتھ ہلاتا یہ سانتا کلاز ایکیوریم میں کرسمس ٹری بھی روشن کرتا ہے جو روزانہ دو بار اس ٹینک میں اُتر کر اپنی پرفارمنس پیش کریگا۔

تازہ ترین