• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک کے رکن ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ویانا میں دو روزہ مذاکرات میں اوپیک کے ارکان اور تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ 12 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کیا ہے۔

ایران، وینزویلا اور لیبیا کو پیداوار برقرار رکھنے کے لیے یہ استثنا دیا گیا ہے ، پیداوار میں کمی یکم جنوری سے کی جائے گی، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں فوری اضافہ ہوگیا ۔

برینٹ کروڈ 4 اعشاریہ 75 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین