• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا امبانی کی تقریب میں معذور بچے مہمان خصوصی


بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نےاپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر5 ہزار سے زائد معذور اور محروم بچوں کو تقریب میں مہمان خصوصی بناکر مثال قائم کردی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز بھارت کے شہر اُدے پور میں ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز ایشا امبانی کی ’انا سیوا‘ نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مکیش امبانی نے شہر کے 5 ہزار 1 سو معذور اور محروم بچوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہیں کھانا کھلایا۔

مکیش امبانی نے اہلیہ، بیٹی اور ہونے والے داماد کے ہمراہ خیراتی ادارےکا دورہ کیااور وہاں تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، خصوصاً بچوں کے ساتھ وہ کافی گھل مل گئے اور اُن کی احوال پرسی اور حوصلہ افزائی کی اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے اُنہیں کھانا بھی پیش کیا۔

یہ بھی امبانی خاندان کا خوشی منانے کا ایک انداز ہے۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی نےایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریب میں5 ہزار1 سو معذور اور محروم بچوں کو تقریب میں بطور مہمان خصوصی بلا کر ایک اور نئی مثال قائم کردی۔

واضح رہے 27 سالہ ایشا امبانی اور ارب پتی صنعتکار کے بیٹے آنند پیرامل کی شادی منگل کے روز ممبئی میں ہوگی جبکہ ان کی’پری ویڈنگ‘ یعنی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تازہ ترین