• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

اس فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔

رواں سال لائٹ فیسٹیول میں 12ممالک سے آئے80لائٹ آرٹسٹوں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی80سے زائدپراجیکشنز عام عوام کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ7دسمبر سے شروع ہونے والا فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلہ20واں فیسٹیول آف لائٹس 4روز تک جاری رہنے کے بعد10دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔


تازہ ترین