• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر 26 مقدمات درج، سامان ضبط کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن کے بعد ملبہ اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کاکہناہےکہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن جاری رہے گا، جبکہ آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے کے احکامات بھی دے دئیےہیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رات گئے ملبہ اٹھایا، دکانوں سےباہر سامان رکھنے پر26دکان داروں کے خلاف مقدمات درج کرا کرسامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

رات گئے ماڈل قرار دی گئی شاہراؤں کی چیکنگ بھی کی گئی، اے ڈی سی جی سمیت اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے، اس دوران پی آئی اے ، جوہر ٹاؤن، ریونیو سوسائٹی ، شوکت خانم روڈز پر کارروائیاں کی گئیں ۔

تازہ ترین