• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سو سال پرانی ’چوڑیوں‘ کی دکان اور امبانی کا رشتہ

بھارتی ریاست راجھستان کی ڈیڑھ سو سال پرانی ’چوڑیوں‘ کی دکان اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کےخاندان کا آپس میں بہت گہرا اور خاص تعلق ہے، اور وہ یہ کہ امبانی خاندان کے افراد پچھلے ڈیڑھ سو سال سے اس دکان کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں موجود ’بی باجی بینگلز‘ نامی چوڑیوں کی دکان وہاں کی مشہور اور قدیم چوڑیوں کی دکان کہلاتی ہے۔ اس دکان کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ڈیڑھ سو سال پرانی دکان ہےجو نا صرف راجھستان بلکہ بھارت بھر میں کافی مقبول ہے ۔ اس دکان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کی چوڑیاں اور زیوارات عام خواتین سے لے کر امیر خواتین بھی بے حد پسند کرتی ہیں۔

اپنی سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امبانیوں نے اس مربتہ بھی چوڑیوں کی خریداری کے لیے بی باجی بینگلز کا ہی انتخاب کیا ہے یعنی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی تمام تقریبات کے لیے چوڑیاں یہیں سے آئیں گی۔ بی باجی بینگلز کی خاصیت ’کرسٹل چوڑیاں‘ ہیں جو یہاں کے علاوہ پورے بھارت میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہوتیں۔

یہ پورے بھارت کی واحد ایسی چوڑیوں کی دکان ہے جہاں کا رخ نا صرف بھارت کی نامور شخصیات کرتی ہیں بلکہ پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ یہاں باقاعدگی سے آنے والوں میں جودھ پور کا شاہی گھرانہ، امبانی خاندان، فلم اسٹار کبیر بیدی اور اداکارہ جوہی چاولہ سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔

بی باجی بینگلز کے موجودہ نگراں ’عبدالستار‘ ہیں انہوں نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اُن کی پر دادی جو علاقے میں بی باجی کے نام سے مشہور تھیں وہ اُس وقت کی ملکہ ، شہزادیوں اور بادشاہوں کو چوڑیاں اور زیورات بیچا کرتی تھیں، جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ پورے راجھستان اور پھر بھارت بھر میں مقبول ہوگئیں۔

عبدالستار نے بتایا کہ بی باجی نے یہ کام کافی سال کیا لیکن پھر عمر رسیدہ ہونے اور بیماریوں کے سبب انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد چوڑیوں کے بچنے کا کام عبدالستار کے والد نے اپنے ذمہ لے لیا وہ سائیکل پر چوڑیاں بیچا کرتے تھے۔بعدازاں یہ کام عبدالستار کے ذمہ آگیا اور کچھ وقت کے بعد انہوں نے اپنی دکان خرید لی۔

بی باجی نے چوڑیوں کے کاروبار کا آغاز 1970 میں کیا تھا اور آج بھی ان کی کرسٹل چوڑیاں بے حد پسند کی جاتی ہیں جو انہوں نے 20 سال قبل بنانا شروع کی تھیں، اور ان کرسٹل چوڑیوں کی خاصیت یہی ہے کہ یہ صرف یہاں دستیاب ہیں اس کے علاوہ ایسی چوڑیاں پورے بھارت میں کہیں میسر نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دکان پر اور بھی زیورات موجود ہیں ۔

تازہ ترین