• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیخلاف انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ

لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ، جبکہ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلے میں مزید ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا، جبکہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

جسٹس شاہد وحید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں، لہذا مسترد کی جاتی ہے۔

تازہ ترین