• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سرنگ سے داخلے کی کوشش، متعدد گرفتار

میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعے امریکا میں داخلے کی کوشش کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

وسطی امریکا کے ممالک سے آئے ہزاروں تارکین وطن امریکا میں داخلے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی احتجاج کے بعد پناہ گزینوں کے ایک گروپ نے سرحدی باڑ کے ساتھ سرنگ کھود کر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے پناہ گزینوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیشتر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین