• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سپر ہائی وے پر احتجاج، دونوں ٹریک ٹریفک کیلئےبند


کراچی سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاون کے ملازمین اورٹھیکے داروں کا احتجاج جاری ہے،جس کےباعث سپرہائی وے کےدونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج کےباعث سپرہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک 3گھنٹے سے بندہے جس کی وجہ سے کراچی سے حیدر آباد اور حیدرآباد سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی لائن لگ گئی ہے جبکہ سپرہائی وے پر کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والا لنک روڈ بھی مظاہرین نےبندکردیاہے۔

کراچی اور حیدرآباد کےدرمیان سپر ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

احتجاج کرنے والوں میں شہری، بلڈرز، ٹھیکیدار اور ملازمین کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ اور سرمایہ کاربھی شریک

ہیں جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں تنخواہیں نہیں مل رہیں ہیں، اُن کے گھرکےچولہےٹھنڈےہوگئےہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے پانچ سال کی قسطیں جمع کراچکے ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں پتہ کہ سرمایہ کاری کا کیا بنے گاجبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری مہم کو مسترد کرتے ہیں۔

مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملہ حل کرنے کی اپیل بھی کردی ہے۔

تازہ ترین