• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی ہے کہ مرغی فروش کو پابند بنایا جائے کہ گاہک کے سامنے زندہ مرغی ذبح کریں، جبکہ دوسری طرف شہریوں کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی نہ خریدیں ۔

پنجاب حکومت نے کہنا ہے کہ صارفین کا بھی فرض ہے کہ ہر بات حکومت پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری بھی پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد حرام گوشت کی فروخت کی روک تھام ہے کافی عرصے سے شکایات آرہی تھیں کہ بیمار مرغی بھی دکان دار فروخت کر رہے ہیں اس کا سدباب کرنے کے لئے سختی شروع کی گئی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے اس حوالے سے پولٹری ایسوسی ایشن کو بھی آگاہی کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین