آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ کسی گندی بات میں ملوث ہوں تو انہیں ڈبل سزا ملنی چاہیے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج معیشت مضبوط اور سرحدیں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر جیسے ا دارے دوسرے ملکوں میں بھی ہیں ، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اچھے کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ قانون کی حاکمیت برقرار رکھے ہوئے ہے، چیف جسٹس کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز سے ڈیل نہیں ہوئی ہے اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے، جبکہ شہباز شریف این آر او کے لیے مرے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ 3 سال میں الیکشن کرائیں یا 5 سال میں کرائیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں