آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں اور سو دنوں میں اتنا کام کیا ہے کہ ریکارڈ قائم کریں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ خان صاحب بہت سادہ آدمی ہیں شاید میں اسی لیے انہیں اچھا لگتا ہوں، مجھ میں ایسی خوبی نہیں کہ میں وزیراعلیٰ بنتا، سب اللہ کا کرم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں، سو دنوں میں اتنا کام کیا ہے کہ ریکارڈ قائم کریں گے، قانون سازی کا عمل شروع کیا توباقاعدگی سے اسمبلی میں آؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ پولیس ریفارمز کمیشن کام کررہا ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے جب کہ ناصر درانی نے خرابی صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال سے پہلے جنوبی پنجاب میں الگ سیکریٹریٹ بنے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں