• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویرات کوہلی نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک سنگ میل عبور کرلیا، بحیثیت کپتان بھارت سے باہر میچز میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے۔


اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کی سرزمین پر ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلئے، کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے بھارتی بیٹسمین ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز 34رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، وہ لمبی اننگز تو نہ کھیل سکے لیکن اس دوران انہوں نے دو ریکارڈ اپنے نام کیے، پہلے پانچ رنز بناکر آسٹریلیا کی سرزمین پر اپنے ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل صرف سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمین اور راہول ڈریوڈ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے 20ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 809، لکشمن نے 15ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار236، راہول ڈریوڈ نے 15ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 166رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی کا آسٹریلیا میں یہ 9واں ٹیسٹ ہے، جس میں پانچ سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ویرات کوہلی نے کپتان کی حیثیت سے اپنے دوہزار رنز بھی مکمل کرلئے ہیں، کوہلی کے سوا کوئی بھی بھارتی کپتان یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین