• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمپ کو عمران خان نے بہت اچھا جواب دیا‘

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم عمران خان نے بہت اچھا جواب دیا۔

جیونیوز سے گفتگو اور آئی بی اے کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امریکا سمجھ رہا ہے پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا پرانا اصول ہے ڈو مور، ہم اور کتنا مور کریں؟ عوام کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ردعمل آ چکا ہے، حکومت کو خود نہیں پتاکہ کیا کرنا ہے، ڈالر کی قدر کبھی بڑھ رہی ہے کبھی گھٹ رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ غریبوں کو مرغی دینے کا پائلٹ پراجیکٹ شہباز شریف نے شروع کیا تھا، سمجھ نہیں آتا پاکستان کہا ں جا رہا ہے، مرغی اور انڈے سے غربت ختم نہیں ہوگی، پاکستان کے پاس بہترین پولٹری فارم موجود ہیں،حکومت کو کچھ اور اقدامات کرنے چاہیے۔

آئی بی اے میں منعقدہ تقریب میں شدت پسندی سے آگے، القاعدہ سے کیا سبق ملتا ہے،ہم کہاں ہیں،اسلام اور لبرل ازم کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر مقررین نے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں مشہور شاعرہ فہمیدہ ریاض کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا،طالبعلموں کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی اور مقررین سے سوالات کئے۔

تازہ ترین