• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین وارئیر 6 مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا

پاکستان اور چین کے مشترکہ فوجی مشقوں کےلئے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور چین کی واریئر 6 مشقیں 3 ہفتے تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

پاک،چین فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان باہمی فوجی تعاون کےسلسلےکی یہ چھٹی مشقیں ہیں۔

تازہ ترین