چین میں جدید طرزِ تعمیر کے انوکھے شاہکارنے ریکارڈ قائم کر دیا، ایک سو منٹ میں سو ڈگری پر گھومنے والا33ہزار ٹن وزنی دنیا کے پہلےپُل کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی۔
دیوہیکل اور بھاری بھرکم پلرز پر کھڑے کئے جانے والے پل تو آپ نے کئی دیکھے ہونگے لیکن آج ہم آپکو ایساپل دکھاتے ہیں جسے جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔
جی ہاں ماہر انجینئرز نے برسوں کی محنت کے بعد ایک ایسا پُل تعمیر کر لیا ہے جس نے نہ صرف ریکارڈ قائم کر دیا ہے بلکہ ایک سومنٹ میں ایک سو ڈگری گھومنے وال ادنیا کا پہلا پُل بھی بن گیا ہے جس کی حال ہی مین نئی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے ۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ پل غیر متوازن اورمسلسل گھومنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے ۔
چین کے شہرWuhanمیں تین ہزار تین سو پچاس ٹن وزنی یہ پُل تعمیر کرنے کا مقصد اس ٹریک پر موجود ریلوے ٹریک کو نقصان سے بچانا تھا ۔
مکمل طور پر اسٹیل سے بنایا گیا33ہزار ٹن وزنی یہ انوکھا پُل119میٹر لمبا ہے جسے جلدٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔