• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار ایلوس پریسلے اب راہ گیروں کو سڑک پا رکرنے میں مدد کرینگے ۔جرمن ٹاؤن کی سڑک پر پیدل چلنے والوں کیلئے زیبرا کراسنگ پر انوکھی سگنل لایٹس نصب کی گئی ہیں۔


سڑکوں پرٹریفک کی روانی کے دوران پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنا ہمیشہ ہی مشکل کام ثابت ہوا ہے لیکن اب جرمنی کے ماہر انجینئرز نے اس مشکل کو آسان کرنے کے لئے معروف گلوکار ایلوس پریسلے کی مدد حاصل کر لی ہے ۔

جی ہاں جرمن ٹاؤن فرائیڈ برگ میں ایسی سگنل لائیٹس نصب کی گئی ہیں جہاں سرخ اور سبز اشارہ ہونے پر ایلوس پریسلے کا خاکہ لائٹ پول پر ابھرے گا جس میں گلوکار اپنے آئیکونک ڈانس اسٹپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

راہ گیر سڑک کراس کرتے ہوئے ان ڈانسنگ اشاروں کو دیکھتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں گلوکار ایلوس کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ۔

تازہ ترین