• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بس کھائی میں جاگری، 14 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیرمیں بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر ميں سفر کر رہی تھی کہ ڈرائیور بس پر قابو برقرار نہ رکھ پایا اور بس ساٹھ میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

ابتدائی تفتیش اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین