• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ و تجارتی پالیسی میں جاپان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پی پی آئی رہنما

میانوالی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کے صاحبزادے امجدخان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں جاپان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک احسان کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے امجد نیازی نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اوورسیز کمیونٹی کے سر کا تاج ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لیے لبیک کہا ہے، ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لے خصوصی مراعاتی پیکیج پر کام کرہی ہے جس کا جلد اعلان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ جاپان میں آوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کئی اہم کاروباری و تجارتی تجاویز لیکر پاکستان جارہے ہیں جس سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں اور پالیسی میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے۔

امجد نیازی نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے سو دنوں میں پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کرلیا ہے جلد منزل بھی پالیں گے، عوام ہمیں وقت دیں ہم عوام کو نتائج دیں گے۔

اس موقع پر تحریک انصاف جاپان کے بانی رکن و سابق صدر جاوید نیازی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کرے گا اور پاکستان ایشیا کی بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔

تقریب کے میزبان ملک احسان نے امجد نیازی اور تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان اور امجد نیازی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں سینئر صحافی ناصر ناکا گاوا نے امجد نیازی کو اپنی کتاب پیش کی۔

تازہ ترین