• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی، میئر کراچی سمیت 21 افراد پر دو مقدمات میں فرد جرم عائد

سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 افراد پر دو مقدمات میں فرد جرم عائد عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت کی، کیس میں نامزد 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین