• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’بھارتی حکام نے کہا پیسے لے لو، میچ چھوڑ دو‘

بھارت میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی فرحان فرحان محبوب کو فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

فرحان محبوب نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکام نے انہیں میچ فکسنگ کی آفر کی اور کہا کہ’ پیسے لے لو اور میچ چھوڑدو‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آفیشلز نے میچ فکسنگ کی پیشکش 2014ء میں ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے دوران کی ۔

فرحان محبوب کا کہناتھاکہ جواب میں فکسر کو کہا کہ ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر ملک نہیں بیچ سکتا ۔

اسکواش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکام کی طرف سے کی گئی فکسنگ کی آفر سے متعلق پاکستانی حکام کو فوری طور پر آگاہ کردیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین