• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سے مخالفت نہیں،عوام اور ایوان صدر کے درمیان فاصلے کم کرنا چاہتے ہیں، صدر عارف علوی

اسلام آباد(طاہر خلیل)اسلام آباد کے شہریوں کےلئے ہفتے کا روز اہم دن تھا، ایوان صدر پہلی مرتبہ عام پبلک کےلئے کھولا گیا، خواتین ، بچے، نوجوان، سٹوڈنٹس کشاں کشاں ایوان صدر پہنچے۔ ایوان صدرکے وسیع وعریض لان، راہداریاں استقبالیہ ہال اور باغیچے عام لوگوں سے کھچا کھچ بھرے تھے۔ 8 سے 10 ہزار لوگ اپنی فیملیز کےہمراہ ایوان صدر پہنچے، نماز ظہر کے بعد صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنی اہلیہ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ جب یہاں پہنچے توایوان صدر میں آئے لوگوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔ صدرلوگوں میں گھل مل گئے، بچوں ، خواتین اور نوجوانوں نے صدر او ر بیگم صاحبہ کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

تازہ ترین