• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی داخلہ کاروپے کی قدر میں کمی کا نوٹس، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نوٹس لےلیا ہے اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ،ایف آئی اے سے کہا گیا ہے روپے کی قدر مسلسل گرنے پر جامع رپورٹ کمیٹی کو 22 دسمبر تک پیش کی جائے، رحمٰن ملک نے ہدایت کی ایف آئی اے تفتیش کرے کہ روپے کی قدر میں یوں اچانک و مسلسل گرنے کی وجوہات کیا ہیں، پریشانی کی بات ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خزانہ کو روپے کی قدر میں کمی کا پہلے سے علم تھا اگر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو علم نہیں تھا تو پھر کونسے عناصر و عوامل ملوث ہیں معلوم ہونا چاہئے روپے کی قدر گرانے سے کسی خاص گروپ نے تو فائدہ نہیں اٹھایا؟
تازہ ترین