• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف انتخابی عذر داری کیس کا تحریری فیصلہ

لاہور(جنگ نیوز) الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کیں اور عذرداری کیساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔ جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جاسکتی لہٰذا عمران خان کیخلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔
تازہ ترین