• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی کی تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع تولیے کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔

آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ علاقہ پولیس بھی مذکورہ متاثرہ تولیہ فیکٹری پہنچ گئی ،فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے کے اور امداد کام شروع کر دیئے۔

تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ فیکٹری کی تیسری منزل پر ایک بار پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

فیکٹری میں بیڈ شیٹس، تولیے اور کپڑے کی مختلف اشیاء موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ واٹر بورڈ کے ٹینکر بھی پانی کی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 13 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا ہے جبکہ اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔

آگ پھیلنے سے بچانے کے لیے فیکٹری میں موجود کپڑے کو باہر نکالا جارہا ہے، فائر آفیسر امتیاز افضل کا کہنا ہے کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لیے دیواریں توڑ دی ہیں، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے۔

فائر آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

تازہ ترین