• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوا کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن،گلشن حدید، قائد آباد،لانڈھی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، کورنگی، گزری، ڈیفنس، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔

کلفٹن، کیماڑی اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی، بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

شہر میں علی الصبح ہی سے موسم ابر آلود ہے، شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، جبکہ ابر آلود موسم کے باعث خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین