• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حکومت نے ریاستِ مدینہ کی طرف کون سا قدم اٹھایا؟‘‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت بتائے کہ چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون ساقدم اٹھایا ہے؟ ہنی مون کے دن گزر گئے اب حکومت کو کچھ کر کے دکھانا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی طرف سے لاہور میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران کبھی کہتے ہیں کہ مدینہ ماڈل ریاست ہے، چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا بہت اچھا ماڈل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر6ہزار مکان گرائے گئے، گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور آمروں سمیت کسی نے خوشحالی کے دعوؤں اورنعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی ریلیف دینے کا وعدہ کیا، مگر اس پر اب تک عمل نہیں کیا، اس حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی بڑھی ہے، ابھی احتجاج کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہےکہ وزراء آپس میں لڑ رہے ہیں، ایک دوسرے کےخلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے عوام کو یہی سبق دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیےاپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہراعلان صرف اعلان ہے۔

تازہ ترین