• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


میکسیکو کے صدر کا بوئنگ سیون ایٹ سیون فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ ، صدر کا کہنا تھا کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے۔

انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے ان وعدوں کے عین مطابق میکسیکو کے نئے صدر نے صدارتی طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا، منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ہی کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔

میکسیکو کے صدر آندرس لوپز کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

تصاویر میں صدر لوپز کو ایک عام آدمی کی طرح سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدارتی طیارہ بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا گیا ہے۔

Andrés López

تازہ ترین