• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے،گورنر سندھ سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر شہر قائد کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، جس کے بعد وزیر اعظم گورنر سندھ کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا، ایئرپورٹ تا گورنر ہاؤس سیکیورٹی کے ضمن میں پولیس و رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

وزیراعظم کراچی کے دورے کے دوران تاجروں، صنعت کاروں اور پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین