• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا ہنگور ڈے کے موقع پر پرومو جاری


پاک بحریہ کی جانب سے 1971کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کرنے کے لیے ’ہنگور ڈے ‘کے موقع پر ’ہنگور آبدوز‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرومو جاری کردیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دن 1971کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگورنے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی ۔

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے دو بھارتی جہازوں آئی این ایس ککری اور کرپان کو تارپیڈو سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ککری غرقاب ہو گیا اور کرپان بری طرح مفلوج ہو گیا تھا ۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا۔

پاک بحریہکے ترجمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو ہنگور ڈے پر سلام پیش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین