• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کے برعکس مختلف سوچ لے کر آئی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نمائندوں اور تاجروں سے وزیراعظم نے ملاقات کی۔


اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی،خسرو بختیار اور فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے تاجروں، صنعت کاروں اور اسٹاک مارکیٹ کے نمائندوں سے ملکی معشیت کی بہتری کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،غیر ملکی بزنس مین بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین