• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پورٹ قاسم کے احتجاجی ملازمین کی گورنر ہاؤس جانے کی کوشش

کراچی پریس کلب کے باہر 3 ماہ سے احتجاج پر بیٹھے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی،پولیس نے مظاہرین کو واٹر کینن کی مدد سے پیچھے دھکیل دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس کراچی پہنچنے پر بندرگاہ پر کام کرنے والے سیکڑوں ورکر احتجاج کرنے کےلئے پہنچ گئے۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا،کئی ملازمین کو حراست میں لیا۔

پورٹ قاسم ڈاک ورکرز مذاکرات کامیاب ہونے پر دوبارہ پریس کلب چلے گئے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دورہ کراچی کے دوران گورنر ہائوس میں مختلف وفود سے ملاقات کا سلسلہ جاری تھا کہ پورٹ قاسم سے بے دخل کیے جانےو الے سیکڑوں ورکرز نے گورنر ہائوس جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کو زیب النسا اسٹریٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی،پرامن ڈاک ورکرز نے گورنر ہائوس پہنچنے کی کوشش کی تو پولیس نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی ورکرز زخمی ہوگئے اور کئی کو حراست میں بھی لیا گیا۔

پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز گزشتہ 3 ماہ سے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگاکر احتجاج کررہے ہیں تاہم متعلقہ حکام ان سے کسی قسم کا رابطہ تک کرنے کی زحمت نہیں کی ہے۔

تازہ ترین