• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر بم دھماکا کچھ لیڈ مل گئی ہیں، اس پر کام ہو رہا ہے،آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام نعت خوانی کی تقریب میں بم دھماکے کے حوالے سے کچھ لیڈ مل گئی ہیں، اس پر کام ہو رہا ہے، دھماکہ بم کا تھا جس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کا مقصد کیا تھا، وہ گلستان جوہر میں دھماکے کے مقام کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

جائے وقوع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ڈی آئی جی فارنزک مقصود میمن اور تفتیشی ٹیم کے افسران نے آئی جی سندھ کو وقوعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سید کلیم امام نے کہا کہ دھماکے کے سہولت کاروں یا ہینڈلر کون تھے، اور اس کے پیچھے کون سے لوگ ہیں، تحقیقات جاری ہیں،۔

دھماکے کے حوالے سے کسی ایک اینگل کو رول آؤٹ نہیں کر رہے، کراچی میگا سٹی ہے، یہاں بہت سارے گروپ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ ابھی کراچی پولیس اور دیگر اداروں نے بہت سے لوگ پکڑے ہیں، جس سے بہت ساری ایسی وارداتیں ناکام بنائی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بم دھماکا باہمی تنازع کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر بھی تفتیش ہو رہی ہے۔

سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ دھماکہ علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کا مقصد ہوسکتا ہے، کچھ اور گروپ ہیں جو چاہتے ہیں کراچی میں امن خراب ہو۔ ایک اور سوال کے جواب میں سید کلیم امام نے کہا کہ چائنیز قونصلیٹ پر بم دھماکے میں خاصی لیڈ ملی ہے۔ اس سلسلے میں کافی لوگ پکڑے گئے ہیں اور اس کے پشت پشت پناہی کرنے والوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔

تازہ ترین