• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت نے آشیانہ کرپشن کیس میں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تفتیشی آفیسر آخری جسمانی ریمانڈ میں پیشرفت نہیں دکھا سکا،لہذا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

احتساب عدالت کے 3 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ کرپشن کیس میں نیب کا تفتیشی آفیسر شہباز شریف کے دیے گئے آخری جسمانی ریمانڈ میں کوئی پیشرفت نہیں دکھا سکا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جاری کیس کی بنیاد دستاویزی شواہد پر مبنی ہے جو پہلے ہی عدالت میں ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے، عدالت میں کیس کا عبوری ریفرنس پہلے ہی دائر ہوچکا ہے،جو زیرا التوا ہے، لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں شہباز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر کمیشن کی کرپشن، کک بیکس اور مالی فوائد حاصل کرنا ثابت نہیں ہوسکا لہذا شہباز شریف کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

تازہ ترین