• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان کا اپوزیشن اور وزیراعظم کے لیے برا خواب

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے اپوزیشن اور وزیراعظم کے لیے برا خواب دیکھ لیاہے،کراچی میں اپنی رہائشاگاہ سے جاری ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان کہتے ہیں کہ 2019 کا سال اپوزیشن کے لیے اچھا نہیں دیکھ رہا۔


انکا کہنا تھا کہ اکثریت اپوزیشن کی ہے لیکن 2019 میں انکی پکڑ دھکڑ ہوگی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ خان صاحب بھی خوش نہ ہوں 2020 عمران خان کہ لیے اچھا نظر نہیں آرہا۔ 2020 میں الیکشن بھی ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مرغیاں اور بھینسیں فروخت کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔حکومت کے پاس آئیں میں ترامیم کیلئے اکثریت نہیں ہے۔صدارتی آرڈیننس لانے کا مقصد ملک میں منی مارشل لانے کا پلان ہے۔

تازہ ترین