• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسوس کیا پاکستان میری وجہ سے ہاررہا ہے تو قیادت چھوڑدونگا، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے اگر پاکستان ہاررہا ہوگا تو قیادت چھوڑ دوں گا،ٹیم جیتے تو سب اچھا لگتا ہے، نقاد ہماری غلطیاں بتائیں، تنقید برائے تنقید سےکوئی فائدہ نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر وہ اچھے نتائج نہیں دے پائے تو انہیں کون رکھے گا، انہیں اگر لگا کہ پاکستان ان کی وجہ سے ہاررہا ہے تو وہ خود بھی کپتانی چھوڑ دیں گے، قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، جنوبی افریقا میں بڑا دل کرکے کھیلنا ہوگا ۔

کراچی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ ٹیم اپنی غلطیوں سے ہاری ،ورنہ سیریز ہارنے والی نہیں تھی لیکن ان غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر نتائج کی کوشش کریں گے۔

سرفرا زاحمد نے کہا کہ اگر وہ رزلٹ نہیں دیں گے تو انہیں کوئی نہیں رکھے گا، وہ بھی اگر محسوس کریں گے کہ پاکستان ان کی وجہ سے ہار رہا تو ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں مقابلہ آسان نہیں، سب سےاہم بات یہ ہے کہ ٹیم وہا ں بڑے دل کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلے۔

تازہ ترین