آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍رجب المرجب 1440ھ 19؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار حجاج کا اضافہ کر دیا گیا۔پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کر دیے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کی۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس سے ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایرپورٹ پر ہو گا.

معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا اور پاکستان میں نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا.

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستانی تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں