• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی:پاکستان کو ہالینڈ سے شکست کے باوجود ایک چانس مل گیا

ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر اگر مگر کے چکر میں پھنس گئی،گروپ میچز کے آخری مقابلے میں ہالینڈ نے گرین شرٹس کو 5-1سے شکست دی۔

ہالینڈ، جرمنی سے شکست اور ملائیشیا سے میچ برابر کرنے کے باوجود پاکستان کے پاس کوارٹر فائنل کھیلنے کا ایک چانس موجود ہے اگر وہ 11 دسمبر کو بلجیم کو شکست سے دوچار کردے تو۔

ورلڈ کپ ہاکی میں آج گروپ میچز کا آخری دن تھا ہالینڈ نے گروپ کے تین میچز کھیلے اور 6 پوائنٹس حاصل کرلئے اور کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔

اس گروپ سے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ فائنل کرنے والی ایک اور ٹیم جرمنی کی ہے،جس نے آج کے میچ میں ملائیشیا کو 5-3سے شکست دی اور گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔

گروپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس برابر ہیں یعنی 1-1 لیکن گرین شرٹس کا گول اوسط بہتر ہے اس لئے ملائیشیا کی ایونٹ سے آج ہی چھٹی ہوگئی جبکہ پاکستان کے مقدر کا فیصلہ 11 دسمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین