• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم قانون کے طلبہ کا ڈیٹا طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم قانون کے طلبہ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے جس کا مقصد ان طلبہ کی تٖفصیلات لینا ہے جنھوں نے لا ٹیسٹ (ایل اے ٹی) نہیں دیا تھا۔ یہ ٹیسٹ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں لیا گیا تھا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزر وسیم ہاشمی کی جانب سے بھیجے گئے خط مین کہا گیا ہے کہ 19 اگست کو ایل اے ٹی ٹیسٹ منقد کیا گیا تھا اور قانون کے شعبے مین زیر تعلیم وہ تما طلبہ جنھوں نے ٹیسٹ نہین دیا ہے ان کا ڈیٹا بھجا جائے خط میں کہا گیا ہے کہ قانون مین داخلے کے وہی طلبہ اہل ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میں 50 فیصد ئا اس سے زائد نمبرز لیئے ہوں انھوں نے کہا کہ ڈیٹا بھجنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہےادہر معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کے کئی طلبہ نے ایل اے ٹی میں شرکت ہی نہیںکی ہے۔

تازہ ترین