• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میری وجہ سے ہاری تو قیادت چھوڑ دوں گا،سرفراز احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ مشکل اور اہم ہے۔اگر پاکستانی ٹیم میری وجہ سے شکست سے دوچار ہوگی تو میں قیادت چھوڑ دوں گا۔جنوبی افریقا میں وہی کھلاڑی کامیاب ہوگا جو دلیر ہوگا۔وہ اتوار کی شام کراچی جیم خانہ میں صحافی سلیم خالق کی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں سمجھا کہ ٹیم میری وجہ سے ہاری اور میں شکست کا ذمے دار ہوں تو خود قیادت سے الگ ہوجاوں گا۔لیکن خدا را ایک میچ ہارنے کے بعد ٹیم کے میڈیا ٹرائل اور غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جائے۔اگر میں غلطیاں کرتا ہوں تو بتائیں۔میں بھی اپنی اصلاح کروں گا۔میرے پرستاروں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔جنوبی افریقا میں دل بڑا کر کے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین