• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو کے صدر کا طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا پہنچ گیا

میکسیکو (آئی این پی ) میکسیکو کے صدر کا بوئنگ سیون ایٹ سیون طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا پہنچ گیا ، صدر نے کہا ہے کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے صدر نے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے ان وعدوں کے عین مطابق صدارتی طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا، منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ہی کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔میکسیکو کے صدر آندرس لوپز کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدارتی طیارہ بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر فروخت کے لئے کیلی فورنیا پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین