• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ فلم ’’ایکوامین‘‘ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ریلیز ہوگی

لندن (این این آئی) لندن میں ہالی وڈ فلم ’’ایکوامین‘‘ کا پریمئیر ہوا جس میں اداکار جیسن موموا سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی، ایکوامین 21 دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔ہالی وڈ فلم’’ایکوامین‘‘کے پریمئیر کے موقع پر فلم کے تھیم کے مطابق بلیوکارپٹ بچھائے گئے، اداکار جیسن موموا نے تقریب کی رونق بڑھائی، فلم میں جنگجو کا کردار نبھاتی اداکارہ ایمبرڈ ہرڈ کا سبز گاؤن اور کیپ سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، ایکوامین کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سپر ہیرو کی ہے جواٹلانٹس کے پانیوں پر بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔فلم 12 دسمبر کو برطانیہ اور 21 دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین